اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کررہے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا بھی کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہوں گے، امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔
آپ کا تبصرہ